
گشتہ ماہ تباہ ہونے والے طیارے کی کمپنی کے سربراہ نے موزمبیق کے دارالحکومت مپوتو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طیارے میں ایسے کسی بھی تکنیکی خرابی کے شواہد نہیں ملے جو حادثے کا باعث بنتی۔ گزشتہ ماہ نمیبیا میں تباہ ہونے والا طیارے کے پائلٹ نے خود کو کاکپٹ میں بند کر لیا تھا اور ساتھی پائلٹ کو اندر نہیں آنے دیا، شدید بارش کے باوجو اس نے طیارے کی بلندی کو 3 بار تبدیل کیا اور طیارہ 11 ہزار 500 میٹر سے 180 میٹر پر لے آیااور بالاخر طیارے کو زمین پر ٹکرا دیا۔
واضح رہے کہ 29 نومبر کو موزمبیق کی سرکاری ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے کے عملے سمیت 33 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں انگولہ، پرتگال، برازیل، فرانس اور چین کے شہری بھی شامل تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔