وزیراعظم کی جو بائیڈن کو مبارکباد کرپشن کیخلاف باہمی تعاون بڑھانے کا عزم

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی دولت کی چوری ختم کرنے کے لئے نو منتخب صدر امریکا کے ساتھ مل کر کام کریں گے


ویب ڈیسک November 08, 2020
وزیر اعظم نے نومنتخب امریکی صدر اور نائب صدر کو انتخاب میں کام یابی پر مبارک باد دی۔(ٖفوٹو، فائل)

وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہی اجلاس کا منتظر ہو۔ کرپٹ لیڈروں کے ذریعہ غیر قانونی ٹیکس پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔



وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی دولت کی چوری کو ختم کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لئے بھی امریکا کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں