خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کا حکم نوٹیفکیشن جاری

خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہاکرنے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن


Staff Reporter November 08, 2020
خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہاکرنے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو: فائل

سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو96 گھنٹوں کے لیے پیرول پررہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت سندھ نے جیل میں قید پیپلزپارٹی کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو96 گھنٹوں کے لیے پیرول پررہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہاکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خورشید شاہ اپنے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی صاحبزادی جن کا علالت کے باعث انتقال ہوا ہے کی نمازجنازہ اورسوئم میں شرکت کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |