چین میں غربت کی شکار خاتون 20 سال سے گٹر میں رہنے پر مجبور

کوان یوجھی کے پاس اتنے ہپیسے بھی نہیں کہ وہ اپنے آبائی علاقے واپس چلے جائیں۔


ویب ڈیسک December 23, 2013
کوان یوجھی اور ان کا شوہر پیٹ کی آگ بھجانے کے لئے سڑکوں سے خالی ڈبے اور بوتلیں اکٹھا کرتے ہیں، فوٹو: بی بی سی

چین کی تیز رفتار ترقی دنیا میں ایک مثال ہے وہیں ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جن کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ایسی ہی ایک خاتون گزشتہ 20 برسوں سے ایک گٹر میں رہنے پر مجبور ہیں۔

چین کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کوان یوجھی نامی خاتون 20 برس قبل تک اپنے شوہر کے ساتھ ایک گھر میں رہتی تھیں، لیکن اپنا گھر منہدم ہوجانے کے بعد سے اب وہ اور ان کا شوہر ایک گٹر کے اندر رہ رہے ہیں۔ وہ بے حد غریب ہیں اور ان کے پاس اپنے آبائی وطن جانے کے لیے پیسے تک نہیں ہیں۔ یہ جوڑا اپنے پیٹ کی آگ بھجانے کے لئے سڑکوں سے خالی ڈبے اور بوتلیں اکٹھا کرتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک گھر بنائیں مگر اس کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہے۔

یہ جوڑا جس گٹر میں رہائش پزیر ہے وہ بھی صرف سردیوں میں ہی انہیں آسرا فراہم کرتا ہے کیونکہ گرمیوں میں بارش کے باعث وہ گٹر پانی سے لبالب بھرے ہوتے ہیں۔ اخبارات میں ان کی کہانی شائع ہونے کے بعد چینی حکام ان کے لئے ایک گھر کا انتظام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں