آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جنوبی افریقا کی بادشاہت برقرار بولنگ اوربیٹنگ میں بھی پروٹیزسب سے آگے

بہترین ٹیموں میں پاکستان چوتھے نمبر پرجبکہ بالنگ اور بیٹنگ میں مصباح،یونس اور سعید اجمل ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں


ویب ڈیسک December 23, 2013
بیٹنگ میں جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلئیرز اور ہاشم آملہ جبکہ بالنگ میں ورنون فلینڈراورڈیل اسٹین نے پہلی دونوں پوزشینز پرقبضہ جما رکھا ہے فوٹو: کرک انفو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ بولنگ اور بیٹنگ میں بھی پروٹیز کھلاڑیوں کی اجارہ داری قائم ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا پہلے، بھارت دوسری، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلیا، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کا بالترتیب پانچواں، چھٹا، ساتواں، اٹھواں اور نواں نمبر ہے۔ بیٹنگ کے میدان میں جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلئیرز پہلے جبکہ ہاشم آملہ کا دوسرا نمبر ہے ، ویسٹ انڈیز کے شیو نرائن چندرپال تیسرے، جنوبی افریقا کے روز ٹیلر چوتھے جبکہ کینگرو کپتان مائیکل کلارک پانویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹیم بلے بازوں میں پاکستان کی جانب سے مصباح الحق 8ویں جبکہ یونس خان 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ کے شعبے میں بھی جنوبی افریقی پیسرز چھائے ہوئے ہیں ، پروٹیز پیسر ورنون فلینڈر نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بہترین بالنگ کرکے اپنے ہی ہم وطن ڈیل اسٹین سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے جو اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل چوتھے نمبر پر موجود ہیں،اس کے علاوہ 10 بہترین گیند بازوں میں آسٹریلوی پیسرز ریان ہیرس، اور پیٹر سڈل، بھارت کے روی چندرن ایشون اور اوجھا شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کے آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشون سب سے آگے ہیں، دوسرا نمبر بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا ہے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب جنوبی افریقا کے جیکس کیلس اور ورنون فلینڈر موجود ہیں جبکہ پانچواں نمبر انگلینڈ کے براڈ اسٹیورٹ کا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں