اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے نو منتخب امریکی صدر

امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، صدر جو بائیڈن


ویب ڈیسک November 08, 2020
امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، صدر جو بائیڈن ۔ فوٹو؛ فائل

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیاجاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

https://twitter.com/JoeBiden/status/1325118992785223682

نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، کورونا کی وباء خراب معیشت اور عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جب کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جوبائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں