راشد لطیف نے بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کردی

بورڈ اب پھر غلطی کرنے جارہا ہے، راشد لطیف


ویب ڈیسک November 08, 2020
بورڈ اب پھر غلطی کرنے جارہا ہے، راشد لطیف فوٹو : سوشل میڈیا

سابق کپتان راشد لطیف نے اظہرعلی کی جگہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کردی۔

سرکاری ٹی وی پر اپنے تبصرے میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بار بار کپتان بدلنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں، سرفراز احمد کو جب ہٹایا تھا تو کہا تھا کہ اب آپ کو تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان نہیں ملے گا۔ بورڈ اب پھر غلطی کرنے جارہا ہے، بابراعظم بہت زبردست بیٹسمین ضرور ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اس مشکل دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے سے مزید پریشر بڑھ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں