ترکی کی مشہور جامع مسجد آیا صوفیا کی خاص بلی چل بسی

بلی کی موت کی خبر پر استنبول کے گورنر علی یرلیکیا نے ٹوئٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے

آیا صوفیا مسجد میں رہنے والی بلی دو ماہ سے بیمار تھی فوٹوسوشل میڈیا

ترکی کی جامع مسجد آیا صوفیا کی خاص بلی 16 برس کی عمر میں چل بسی۔

استنبول کی جامع مسجد آیا صوفیا کی بلی جس کا نام گلی تھا دو ماہ سے بیمار تھی جس کی وجہ سے اسے ایک علیحدہ کمرے میں منتقل کردیا تھا۔

مسجد آیا صوفیا کی انتظامیہ نے گلی کا ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا تھا۔ انسٹا پر گلی کے ایک لاکھ 13 ہزار فالوورز ہیں۔ مسجد انتظامیہ نے اسی اکاؤنٹ پر گلی کی موت کی خبر شیئر کی۔




گلی گزشتہ 16 برسوں سے آیا صوفیا مسجد میں رہ رہی تھی اور تمام لوگوں کی پسندیدہ تھی۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گلی کی موت کی خبر پر استنبول کے گورنر علی یرلی کایا نے ٹوئٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ گلی ہم تمہیں کبھی نہیں بھولیں گے انہوں نے اس ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر پن بھی کیا ہوا ہے۔



چمکتی ہوئی سبز آنکھوں والی اس بلی کو مسجد کا دورہ کرنے والے تمام سیاح پسند کرتے تھے۔ جن میں سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی شامل تھے۔



Load Next Story