کورونا کا پھیلاؤ اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پانچوں سب سیکٹرز کو پیر 9 نومبر کی صبح 10 بجے سیل کردیا جائے گا، مراسلہ


ویب ڈیسک November 08, 2020
پانچوں سب سیکٹرز پر پولیس کو تعینات کیا جائے گا فوٹو: فائل

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 تھری، آئی 8 فور، جی سکس 2، جی 9 ون اور سیکٹر جی 10 فور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے تاہم میڈیکل ایمرجنسی، کھانے کی ضروری اشیا اور ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہوگا۔

مراسلے کے مطابق پانچوں سب سیکٹرز کو پیر 9 نومبر کی صبح 10 بجے سیل کردیا جائے گا، پانچوں سب سیکٹرز کو پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں