کراچی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف وہراس

زلزلے کی شدت 5.2 تھی اور اس کا مرکز کراچی سے شمال مغرب میں 137 کلو میٹر 50 کلو میٹر گہرائی میں تھا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 23, 2013
زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے بعض ساحلی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے فوٹو: فائل

شہر قائد اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے کراچی اور اس کے گرد ونواح کے علاوہ بلوچستان کے بعض ساحلی علاقوں میں بھی محسوس کئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 تھی اور اس کا مرکز کراچی سے شمال مغرب میں 137 کلو میٹر 50 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی اور اس کا مرکز لاڑکانہ سے 63 کلو میٹر مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں