جاپان کے لئے پرواز آپریٹ کرنے والے پی آئی اے کے فضائی عملے کے لائسنس کلیئر
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کپتان، فرسٹ آفیسر اور فضائی میزبانوں کو کلیئر قرار دیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاپان کے لئے پرواز آپریٹ کرنے والے پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ آفیسر کا لائسنس کلیئر قرار دے دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سی اے اے کے لائسنسنگ برانچ کو 63 کپتان اور 37 فرسٹ آفیسر کے لائسنس کے فہرست فراہم کی گئی تھی اور استدعا کی گئی تھی کہ جاپان جانے والی پروازوں کے کپتان، فرسٹ آفیسر اور فضائی میزبانوں کے لائسنس کی تجدید کی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فہرست کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کپتان، فرسٹ آفیسر اور فضائی میزبانوں کو کلیئر قرار دیا۔
پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے جاپان کے شہر ٹوکیو کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرتی ہے تاہم یہ پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔ جاپانی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں لائسنس کی تصدیق طلب کی گئی تھی، کپتان اور فضائی عملے کو لائسنس کی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کے بعد ہی کپتان جاپان کے لئے پروازیں اڑاسکیں گے۔