پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں

مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے تجربات کا آپس میں تبادلہ کیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 08, 2020
دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کی یہ پانچویں مشترکہ مشقیں ہیں(فوٹو، اسکرین گریب)

QUETTA: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ تربیلا میں شروع ہوگئیں جن میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق دروزبہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے. پاکستان میں روسی سفیر ڈنئیلا گنیچ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں.



مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے تجربات کا آپس میں تبادلہ کیا جائےگا، جبکہ اسکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے آپریشنز مشقوں کا خصوصی پہلو ہیں۔ دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشقیں 2016ء اور تیسری 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں، جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017ء اور 2019ء میں روس میں منعقد ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں