آئی جی کے جعلی دستخط کرکے تبادلے کرانے والا ملزم گرفتار

شبہہ ہونے پر ملزم کی چھان بین کروائی گئی تو کارڈ اور دستخط جعلی نکلے، ایف آئی آر


ویب ڈیسک November 08, 2020
ملزم آئی جی پنجاب کے جعلی دستخط کرواکر سرکاری کام نکلوانے میں ملوث رہا ہے(فوٹو، اسٹاف)

KARACHI: آئی جی پنجاب کے جعلی دستخط کرکے پولیس اہلکاروں کے تبادلے کرانے والا ملزم پکڑا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم محمد اعظم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم محمد اعظم کانسٹیبل مستنصر کا تبادلہ کرانے ایس ایس پی ایڈمن کے پاس آیا۔ ایس ایس پی ایڈمن لاہور کو آئی جی پنجاب جعلی دستخط والا وزٹنگ کارڈ دیا

ایف آئی آر کے مطابق مشکوک جان کر ملزم کی چھان بین کروائی گئی تو کارڈ اور دستخط جعلی نکلے۔ ملزم اسے قبل میں ملازمین سے پیسے لے کرتبادلے اور تعیناتیاں کراتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔