بلاول کے انٹرویو کو صرف ہیڈ لائن میں دکھایا گیا پڑھا نہیں گیا ناصر حسین شاہ

اب پشاور یا لاہور کا جلسہ ہوگا تو دیکھیں گے کہ حکومت کا کیا حال ہوگا، وزیر اطلاعات و بلدیات


Staff Reporter November 08, 2020
اب پشاور یا لاہور کا جلسہ ہوگا تو دیکھیں گے کہ حکومت کا کیا حال ہوگا، وزیر اطلاعات و بلدیات . فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کو صرف ہیڈ لائن میں دکھایا گیا پڑھا نہیں گیا۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول کے انٹرویو کو صرف ہیڈ لائن میں دکھایا گیا پڑھا نہیں گیا، تمام پارٹیوں کی مشاورت سے پی ڈی ایم وجود میں آئی ہے، تمام پارٹیاں ساتھ ہیں اور ایک ہی مؤقف پر ہیں اور سب کا مؤقف ہے کہ ملک میں بہتری اور حکومت سے جان چھڑانی ہے، عوام کو آٹا چاہیے، گیس چاہیے، بجلی چاہیے، پی ٹی آئی والے جن لوگوں کو گولی والے بھتہ خور کہتے تھے آج یہ ان ہی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں مانگ رہا وہ صرف این آر او کی باتیں کر رہے ہیں، حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ ان کی حالت اس وقت کیا ہے، اب پشاور یا لاہور کا جلسہ ہوگا تو دیکھیں گے کہ حکومت کا کیا حال ہوگا۔

وزیر اطلاعات و بلدیات نے کہا کہ کراچی ڈویلپمنٹ پلان کے تحت پروجیکٹ میں سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کام کررہی ہے جب کہ کچرا اٹھانے کے لیے 200 سو سے زائد چنگ چی رکشا خریدے ہیں، 20 اکتوبر کے بعد سے ایک لاکھ 45 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، اب بھی شہر میں مزید کچرا تیزی سے اٹھایا جارہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |