گستاخانہ خاکے وزیراعظم کے ٹویٹ پر اسرائیلی این جی او کی شر انگیزی وزارت مذہبی امور برہم

لگتا ہے اسلام دشمن اور امن عالم کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو وزیراعظم نے تکلیف پہنچائی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں آزادیٔ اظہار کی آڑ میں گستاخانہ خاکے کی مذمت کی تھی(ٖفوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
فرانس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر اسرائیل نواز این جی او 'یو این واچ' نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کا مظاہرہ کیا جس پر وزارت مذہبی امور نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے ملتےجلتے نام والے تنظیم (واچ UN) کا اظہار غم و غصہ اسرائیل کی ترجمانی ہے، اسلاموفوبیا اور توہین آمیز خاکوں پر وزیراعظم کا ردعمل اصولی ، مدلل اور امہ کی ترجمانی ہے، لگتا ہے اسلام دشمن اور امن عالم کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو وزیراعظم نے تکلیف پہنچائی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردِ عمل میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذہب قبول نہیں جس پر اقوام متحدہ سے ملتے جلتے نام رکھنے والی نجی تنظیم یو این واچ نے ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آپ کی موجودگی قابل برداشت نہیں۔



 
Load Next Story