نجی بینک میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا مینیجر گرفتار
نجی بنک مینجر عثمان گوہر کی بینک ملازمہ سے نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی بینک میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے بینک مینجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ایف 10 کے نجی بینک مینجر عثمان گوہر نے اپنی ماتحت بینک ملازمہ کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے ایس پی صدر زون کو ایف 10 میں نجی بینک کے مینجر عثمان گوہر کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ شالیمار منتقل کردیا ہے۔