سندھ رینجرز نے ہنگامی حالات کی فوری اطلاع کیلئے موبائل ایپ متعارف کروادی

ابتدائی طور پر ایپ اسپتالوں، بینکوں، اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، برنس کمیونٹی کو دی جارہی ہے


Staff Reporter November 09, 2020
ایک بٹن دبانے سے صارف کا پیغام پاکستان رینجرز سندھ کے قائم کردہ کنڑول رومز اور تمام سیکٹرونگ کمانڈر کو پہنچ جاتا ہے (فوٹو، انٹرنیٹ)

پاکستان رینجرز سند ھ کی جانب سےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عوامی تحفظ یقینی بنانے اور ہنگامی حالات کی فوری اطلاع فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کردی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اسپتالوں، بینکوں، اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، برنس کمیونیٹینزاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ ایپ دی جارہی ہے۔ اس ایپ کا مقصدکراچی شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دے کر مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم کی روک تھام ہے۔

ایس اوایس الرٹ ایپ کے تحت رجسٹرشدہ ادارہ اور شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت فوری اطلاع دے سکتا ہے۔ ایک بٹن دبانے سے صارف کا پیغام پاکستان رینجرز سندھ کے قائم کردہ کنڑول رومز اور تمام سیکٹرونگ کمانڈر کو پہنچ جاتا ہے جس کی مدد سے اطلاع دینے والے شخص کی مکمل تصدیق اور جس مقام سے اطلاع دی جارہی ہے کنڑول رومز میں وہ اسکرین پر نمایاں ہوجائے گا اور الارم کے ذریعے اطلاع رینجرز کو موصول ہوجائے گی۔

ہنگامی حالات کا پیغام موصول ہونے کے بعد پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے علاقے میں موجود گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہونے کی جگہ کے متعلق آگاہ کیا جائے گا،تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،کسی بھی واقعے کی اطلاع بروقت سندھ رینجرز کو دے کر جرائم کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں