محمود کے پاکستان آنے کا ارمان دل میں رہ گیا
کورونا وائرس کے سبب گھرمیں آئسولیٹ،پی ایس ایل سے باہر ہو گئے
پی ایس ایل میں پلیئرز کے 'ان آؤٹ' ہونے کا سلسلہ جاری ہے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ ملتان سلطانزکو جوائن کرنے سے قبل کورونا کی زد میں آ گئے، پاکستان آنے کا ارمان دل میں لیے انھیں گھر میں آئسولیٹ ہونا پڑ گیا، دوسری جانب کئی غیرملکی کرکٹرزکراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ پلے آف میچز کا آغاز 14 نومبر کو ہوگا، مختلف وجوہات کی بنا پر کھلاڑیوں کے ان اور آؤٹ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تازہ ترین پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بنگلہ دیش کے محموداللہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر باہر ہوگئے۔
ان کی خدمات ملتان سلطانز نے حاصل کی تھیں، بنگلہ دیش کے ٹی 20 کپتان نے کہاکہ مجھے اپنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر حیرت ہوئی، تصدیق کیلیے 2 بار ٹیسٹ کرایا مگر وہی نتیجہ سامنے آیا، جس کی وجہ سے اپنے ہی گھر کے ایک کمرے میں آئسولیٹ ہونا پڑگیا، میں اپنی بیوی اور بچوں کیلیے فکرمند ہوں، انھوں نے مزید کہاکہ مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ضائع ہونے پر بھی کافی افسوس ہے کیونکہ وہ کافی مسابقی ایونٹ ہے۔
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ایک اچھا موقع ثابت ہوسکتا تھا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ثاقب محمود نے گذشتہ روز کراچی پہنچ کر پشاور زلمی کو جوائن کر لیا، انھیں لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے۔
جنھوں نے رواں برس اس ایونٹ میں 7 اننگز کے دوران 108 رنز بنائے اور دوبارہ واپس آنے کو تیار تھے مگر ان کا نام جنوبی افریقہ سے سیریز کے انگلش ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا،یارکشائر کے ثاقب کی یہ پہلی غیرملکی ٹی 20 لیگ ہوگی، وہ اگرچہ برطانوی شہری ہیں۔
تاہم ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہی ہے،والدہ یہیں پیدا ہوئی تھیں۔ ملتان سلطانز کے ایڈم لیتھ، روی بوپارا اور رائلی روسو کراچی آگئے،عمران طاہر اور جیمز ونس کو اتوار کی شب پہنچنا تھا،قائد اعظم ٹرافی نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا،کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن بھی پہنچ گئے۔