کورونا وبا کی دوسری لہر مزید 1650 نئے کیسزرپورٹ

ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981 ہوگئی، این سی او سی


ویب ڈیسک November 09, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، این سی او سی: فوٹو: فائل

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1 ہزار650 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار650 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے اور9 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 اورمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 169 ، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اورخیبرپختونخواہ 40 ہزار 657تعداد، اسلام آباد میں 21 ہزار 861 اوربلوچستان میں 16 ہزار 106 تعداد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سندھ میں 5 اموات ہوئیں، پنجاب میں 1 جاں بحق ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں 3 اموات ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک مریض جاں کی بازی ہارا۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے باعث گلگت بلتستان میں اب تک 93 افراد جاں بحق ہوئے، اس وقت ملک میں 155 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹرپرموجود ہیں، کورونا کیلئے 1856 وینٹیلیٹرزمختص کئے گئے ہیں، اس وقت 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ملک کے 736 اسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں