شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 143 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
علامہ اقبال بڑے مفکرتھے جنہوں نے اپنی تحریروں اورشاعری کے ذریعے مسلمانوں کواتحاد کا درس دیا، صدر پاکستان
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 143 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 143 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان ، کور کمانڈر لاہورلیفٹینیٹ جنرل ماجد احسان سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی. پاک نیوی کے دستے نے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے قبل یہ ذمی داری پاک رینجرز کے پاس تھی۔
ولادت اقبال کے حوالہ سے ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینار، مباحثوں اور اسکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا، ریڈیو، ٹی وی پرخصوصی پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے محسن تھے، جنہوں نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا، وہ بڑے مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کےذریعے مسلمانوں کو اتحاد کا درس دیا، انہوں نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وہ ایک تاریخ سازشاعر،عظیم فلسفی اور مفکر تھے، خودی کاولولہ انگیز پیغام دے کردوسروں پر انحصار کے بجائے نوجوان نسل کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کاحکیمانہ درس دیا۔