عمرہ بحالی 4 لاکھ معتمرین کی مسجدِ حرام میں نماز ادائیگی

کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی


ویب ڈیسک November 09, 2020
کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک مسجدِ حرام کی 75 فیصد گنجائش استعمال کی جارہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے اردو ایڈیشن میں حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی جبکہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد 9 لاکھ 20 ہزار افراد نے مسجد حرام میں‌ نماز ادا کی۔ ان میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق، مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس ضمن میں معتمرین کی معاونت اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے منظم طریقہ ہائے کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ نمازیوں اور معتمرین کی آمدورفت پر نظر رکھنے، ان کے طبی مسائل کے حل میں مدد کرنے اور مناسک عمرہ کی ادائی میں ان کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |