ٹرمپ کا شکست تسلیم کرنے کے بجائے امریکا بھر میں احتجاجی ریلیوں پر غور

صدر ٹرمپ کی میڈیا ٹیم جلد ملک بھر میں انتخابی نتائج کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کا اعلان کرے گی


ویب ڈیسک November 09, 2020
صدر ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا اور داماد جیرڈ کشنر کی شکست تسلیم کرنے کی تجویز مسترد کردی، فوٹو : فائل

امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے اپنی شکست پر الیکشن چوری کرنے کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا ہے اور اب وہ نتائج کو تسلیم کرنے کے بجائے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے جوبائیڈن اپنے آبائی شہر ولمنگٹن کے گرجا گھر پہنچے اور اہل خانہ کےساتھ دعائیہ تقریب میں شرکت کی جب کہ جوبائیڈن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکوں پر رقص کرکے جشن منایا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد سے تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں اور امریکی تاریخ میں پہلی بار کوئی صدر اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے مزاحمت دکھا سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ شکست تسلیم کرنے سے انکاری، قائل کرنے کیلئے داماد کی ملاقات

انتخابی نتائج آنے کے بعد سے صدر ٹرمپ زیادہ تر وقت اپنے گلف کلب میں اہل خانہ، سیاسی مشیروں اور مہمانوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور یہ تمام لوگ صدر ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ادھر صدر ٹرمپ تجاویز کے برعکس انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرکے عدالتی قانونی چارہ جوئی اور عوامی احتجاجی ریلیوں کے ذریعے آنے والی نئی حکومت کیخلاف مہم چلانے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں : میلانیا نے صدر ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

امریکی صدر کی ضد کے آگے ہار ماننے والوں میں اہلیہ میلانیا بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ امریکی عوام صاف و شفاف الیکشن کے مستحق ہیں۔ صرف قانونی ووٹ ہی کی گنتی کی جانی چاہیئے۔

میلانیا کی طرح صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیریڈ کشنر بھی صدر ٹرمپ کو باوقار اور مہذبانہ انداز سے شکست تسلیم کرنے پر قائل نہیں کرسکے جس کے بعد داماد اوّل نے قانونی چارہ جوئی کی مخالفت نہیں کی۔

دوسری جانب ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا بھی کہنا ہے کہ عدالتی قانونی چارہ جوئی سے انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جس پر جیرڈ نے قانونی ٹیم کو یہ بات صدر ٹرمپ کو بتانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جوبائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے بھی ٹرمپ کی قانونی ٹیم سے ملاقات کی جس میں اقتدار کے پر امن اور باوقار تبادلے پر گفتگو کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |