عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114600 روپے ہو گئی ہے

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114600 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 1957 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98251 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1250روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1071 روپے 67پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story