بورڈ کا خزانہ نوٹوں سے بھر گیا کل ذخائر 1708بلین روپے ہو گئے

اپنی پروڈکٹ کو 34 ملین روپے زائد میں فروخت کیا جوگذشتہ سیزن کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے، چیف ایگزیکٹیو

اپنی پروڈکٹ کو 34 ملین روپے زائد میں فروخت کیا جوگذشتہ سیزن کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے، چیف ایگزیکٹیو۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کا خزانہ نوٹوں سے بھر گیا،کل ذخائر 17.08بلین روپے ہو گئے۔


بورڈ آف گورنرز نے سال 2019-20کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دیدی جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے، لہٰذا پی سی بی کے کل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہو گئے ہیں جو گذشتہ مالی سال میں 13.28 بلین تھے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میٹنگ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ رواں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی پروڈکٹ کو 34 ملین روپے زائد میں فروخت کیا جوگذشتہ سیزن کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کیلیے بات چیت کا عمل جاری ہے، توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔
Load Next Story