پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف عدالتی اشتہاری قرار جائیداد قرق کرنے کا حکم
نیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم
ISLAMABAD:
احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالتی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت کی۔ کیس کے ملزم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
نیب پراسکیوٹر حارث قریشی نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کے اشتہارات جاری ہوئے 30 روز مکمل ہو چکے ہیں، لاہور: ملزم کو عدالتی مفرور قرار دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نوازشریف کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ نیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔