کورونا وبا سی اے اے ملازمین کے لیے نئے ایس او پیز پرعمل کی ہدایت

سول ایوی ایشن کے تمام دفاترکو دن میں دو مرتبہ ڈس انفیکٹ کیا جائے اوردفاترمیں میٹنگ کی بجائے ویڈیو کانفرنس کی جائے


Bilal Ghori November 10, 2020
تمام آفیسروملازمین دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ماسک کا استعمال لازمی کریں،  ایس او پیز: فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وبا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظربھرکے ملازمین کے لئے نئے ایس او پیز کی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موجودہ وباء کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بھر کے ملازمین کے لئے نئے ایس او پیز کی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس پر افسران و ملازمین کو عمل کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آفیسر یا ملازم بیماری کی صورت میں گھر میں قرنطینہ ہو جائیں دفاتر میں ملازمین کو سماجی فاصلہ لازمی اور مصافحہ کرنے پر پابندی ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے تمام دفاتر کو دن میں دو مرتبہ ڈس انفیکٹ کیا جائے اور دفاتر میں میٹنگ کی بجائے ویڈیو کانفرنس کی جائے اور تمام آفیسروملازمین دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ماسک کا استعمال لازمی کریں کیونکہ ان تمام احتیاطی تدابیر کرنے سے سب لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن کے تمام آفیسر و ملازمین احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد لازمی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں