کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتر بند
ISLAMABAD:
پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ نے چار متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا جن میں کینال پارک راہوالی، گرجاکھ، دھلے اور فرانسیس آباد کے علاقے شامل ہیں۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سبزی کی دکانیں، جنرل اسٹور اور پٹرول پمپ صبح 9 بجے سے سات بجے تک کھلے رہیں گے، میڈیکل اسٹورز، فارمیسی، لیب، اسپتال اور کلینک 24گھنٹے جبکہ دودھ، چکن، مٹن، مچھلی کی دکانیں اور بیکریز 12گھنٹے کھلی رہیں گی۔
ادھر راولپنڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں 10 سے 19 نومبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند کردیے گئے جبکہ ہر قسم کی مذہبی، سماجی و دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
ان علاقوں میں دو تعلیمی ادارے فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی نیو لالہ زار، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہوٹہ جبکہ دو رہائشی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی ہوئی ہے۔
لاہور کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جن میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک، سکندر اور عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ کے علاقے، ڈی ایچ اے فیز ون کا ڈبل اے بلاک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کالونی بی بلاک، ڈی ایچ اے فیز 06 کے اے اور ایل سیکٹرز، عسکری11، انار کلی، مزنگ، شادمان اور گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔