وفاقی کابینہ گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری

گندم کی قیمت نہ بڑھائی تو قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ندیم افضل چن

گندم کی قیمت نہ بڑھائی تو قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ندیم افضل چن

KARACHI:
وفاقی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف قومی بیانیہ پر عملدرآمد سے متعلق قومی کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں سے متعلق بحث ہوئی اور کابینہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی۔


چار وزراء نے گندم کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ گندم کی قیمت نہ بڑھائی تو قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، کسان کو نقصان ہوا تو گندم کی قلت بڑھ سکتی ہے۔ کابینہ نے سوچ بچار کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں مزید مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہیں ہونا چاہیے، مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔

کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کے آغاز کی تجویز، ٹی ڈیپ کو رجسٹریشن کے لئے "رجسٹرانٹ" باڈی نوٹیفائی کرنے، وزارت داخلہ کی مختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئے اجازت مانگنے کی سمریاں بھی منظور کرلیں۔

اجلاس میں مختلف شعبوں میں سبسڈیز اور گرانٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ سینڈک میٹلز لمیٹڈ بورڈ میں ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں اور فارمیسی کونسل کی تشک یل نو کیلئے نامزدگیوں کے معاملات بھی موخر کردیے گئے۔ کابینہ نے 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلوں اور توانائی کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
Load Next Story