آئی جی سندھ واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت جمہوریت کی فتح ہے پی ڈی ایم

ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ترجمان پی ڈی ایم


ویب ڈیسک November 10, 2020
پی ڈی ایم کے ترجمان نے انکوائری رپورٹ کے حوالے سے پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ (فوٹو، فائل)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کے حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت کو جمہوری قوتو ں کی فتح قرار دے دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے انکوائری کو نتیجہ خیز بنانے کا مطالبہ کیا تھا، اچھا ہوا کہ اس ضمن میں پیشرفت ہوئی، ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس سلسلے میں مزید مشاورت کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: آئی جی سندھ واقعہ؛ رینجرز اور آئی ایس آئی کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا


واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈیم ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی اس واقعے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مزار قائد بے حرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے واقعہ پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، واقعہ کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی اور رپورٹ کے پس منظر میں رینجرز اور سیکٹر ہیڈکوارٹر آئی ایس آئی کراچی کے آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں