
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے دبئی میں ولاز ہیں جو کہ میرے اپنے نام پر ہیں تو پھر میں کرپشن کیوں کروں گی۔
اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ میں تمام ایجنسیوں کو کہتی ہوں کہ وہ میرا احتساب کریں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں سچی، باکردار، پاک دامن ہوں اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام بھی سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔
پریس کانفرنس کے دوران بینک اسٹیٹ منٹ سامنے لانے کا کہنے والی اداکارہ میرا کچھ دیر بعد ہی اپنے ہی بیان سے مکر گئیں۔ اسٹیٹ منٹ کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے سوال پوچھنے پر اداکارہ آپے سے باہر ہو گئیں اور صحافیوں سے تلخ کلامی کرتے ہوئے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ میرا پر غریبوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام
واضح رہے کہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ میرا نے غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔