تلخ کلامی پر خاتون کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا نے کے بعد مقدمہ درج کیاگیا، ایس ایس او نیوٹاؤن سیکٹر

متاثرہ خاتون کا موقف ہے کہ ملزمان نے تلخ کلامی کا انتقام لینے کے لیے اسے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا(فوٹو، فائل)

تھانہ نیو ٹاون کے علاقے میں خاتون کو زبردستی اور تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسماتہ ( م، ن ) نے بتایاکہ سیلز کا کام کرتی ہوں ۔ماجد نے فون کرکے کہا کہ تمیں برا بھلا کہا اس پر معافی مانگنا چاہتاہوں۔ اس کی باتوں میں آگئی اور اس کو بتایاکہ ہاسٹل بند ہوگیا ہے ابھی اسٹیشن پر ہی انتظار کر وں گی پھر ہاسٹل چلی جاوں گی جس پر ماجد گاڑی پر وہاں آگیا۔


متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے ساتھ اس کا دوست حسام بھی تھا مجھے ساتھ لے کر بی بلاک چاندنی چوک لے گئے اور کمرے میں بند کردیا اور کہاکہ جو گالیاں تم نے دیں انکا بدلہ ہے اور دونوں نے زبردستی کا نشانہ بنایا ۔

خاتون کے مطابق ملزمان نازیبا حالت میں ویڈیوز بھی بناتے رہے اور کتا چھوڑنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے۔ تشدد کانشانہ بھی بنایااور صبح ہوئی تو کمرے سے دھکے دیکر نکال دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نیوٹاون انسپکڑ مرزا جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا نے کے بعد مقدمہ درج کیاگیا ڈی این اے کے لیے بھی پراسز کرایا جارہا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story