کورونا وائرس کی ویکسین پر امیر ممالک کی اجارہ داری تشویش ناک ہے فواد چوہدری

اس کامطلب یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں 2 سال کا عرصہ درکار ہوگا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی


November 10, 2020
ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی . فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین پر امیر ممالک کی اجارہ داری تشویش ناک ہے، عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر عالمی ادارے اس بات کا نوٹس لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ممالک کی اجارہ داری تشویش ناک ہے، امیر ترین ممالک 500 ملین ویکسین کا آرڈر دے چکے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ اس کامطلب یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں کم از کم 2 سال کا عرصہ درکار ہو گا، ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں