عرب امارات میں قومی پرچم کی توہین پر 5 لاکھ درہم جرمانہ اور25 سال قید

1971 کے وفاقی قانون کا آرٹیکل تین یو اے ای کے پرچم کے آداب سے متعلق ہے


ویب ڈیسک November 10, 2020
امارات کی رکن ریاستوں ،خلیج تعاون تنظیم ممالک یا کسی بھی دوسرے ملک کے پرچم کی توہین پر بھی سزا کا اطلاق ہوتا ہے(فوٹو، فائل)

متحدہ عرب امارات میں قومی پرچم کی توہین پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے محکمہ انصاف نے عوامی آگاہی کے لیے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کے مطابقی عوامی مقامات یا عوامی آمدو رفت کے لیے کھلی جگہوں پر اماراتی پرچم کی توہین کرنے والوں کے لیے ملکی قانون میں سخت سزائیں موجود ہیں۔

پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 1971 کے دوسرے وفاقی قانون کا آرٹیکل تین متحدہ امارات کے پرچم سے متعلق ہے جس کے مطابق قومی پرچم کو گرانے، پھینکنے، نقصان پہنچانے یا کسی بھی طریقے سے اس کی توہین کرنے والے کو کم سے کم 10 برس اور زیادہ سے زیادہ 25 برس کی قید ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ قومی پرچم کی توہین کے مرتکب پر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رکن ریاستوں ،خلیج تعاون تنظیم ممالک یا کسی دوسرے ملک کے پرچم کی توہین پر بھی یہی قانون لاگو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں