دپیکا پڈوکون بہادر اور باصلاحیت اداکارہ ہے کرینہ کپور
’’رام لیلا‘‘ میں کام نہ کرنے کا پچھتاوا نہیں، دپیکا کو اپنے کامیاب دور کا مزہ لینا چاہئے، کرینہ کپور
بالی ووڈ اداکارہ اور نواب خاندان کی بہو کرینہ کپور نے دپیکا پڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بہادر اداکارہ ہیں۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ دپیکا ایک اچھی ٹیلینٹڈ اداکارہ ہیں اور وہ مسلسل اچھا کام کر رہی ہیں، میں اس کا کام دیکھتی ہوں اور میں نے محسوس کیا ہے کہ وہ ایک بہادر اداکارہ ہے اور یہ ایک اچھی علامت ہے کیونکہ مجھے ذاتی طور پر بھی بہادر اداکارئیں پسند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ مجھے ''رام لیلا'' میں کام نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
کرینہ نے مزید کہا کہ آج دپیکا جس مقام پر ہے وہ اس کے اہل ہے، وہ بہت محنتی ہے اور میرا اسے مشورہ ہے کہ وہ اپنے اس دور کے ہر لمحے کا مزہ لے کیونکہ یہ وقت جس طرح آیا ہے اسی طرح گزر جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ شدھی سے نکالی نہیں جارہی اور اس سلسلہ میں کرن جوہر بہت واضح طور پر کہہ چکے ہیں۔ یہ فلم صرف اور صرف ہرتیک کی بیماری کی وجہ سے التوا کا شکار ہے جیسے ہی وہ صحت یاب ہونگے شوٹنگز شروع کردی جائیں گی۔