انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کیلیے معیاری فلمیں بنانا ہونگی شان

ایک سے زیادہ فلمساز مل کر اعلیٰ معیار کی فلم بنا لیں تو بہت فائدہ مند ہوگا، شان


INP December 24, 2013
ایک سے زیادہ فلمساز مل کر اعلیٰ معیار کی فلم بنا لیں تو بہت فائدہ مند ہوگا، شان فوٹو: فائل

فلم اسٹار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کے لیے زیادہ فلمیں بنانے کی بجائے معیاری فلمیں بنانا ہونگی۔

میں سمجھتا ہوں ایک سے زیادہ فلم ساز بھی اگر مل کر کوئی اعلی معیار کی فلم بنالیں تو یہ بہت فائدہ مند ہوگا۔ ''آئی این پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے فلم اسٹار شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی دوبارہ رونقیں بحال کرنا کوئی مشکل کام نہیں صرف سنجیدگی اور معیار کی ضرورت ہے، اگر ہم معیار اور سنجیدگی پر عمل کر لیں تو سالوں نہیں مہینوں میں انڈسٹری کو دوبارہ مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام فلم سازوں کو انڈسٹری کی بہتری کے لیے مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں