پاکستان و مشرق وسطیٰ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم دگنا
آئندہ سال ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مزید اضافہ ہو گا، چیک آؤٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ
پاکستان اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے ملکوں میں کورونا کی وبا کے دوران آن لائن خریداری اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی پیمنٹ سلوشن چیک آؤٹ ڈاٹ کام نے پیش گوئی کی ہے کی آئندہ سال 50 فیصد صارفین آن لائن شاپنگ میں اضافے کے لیے تیار ہیں۔ علاقے میں ای کامرس اور ڈیجیٹل پیمنٹ انڈسٹریز 2021 میں ایک بڑی افزائش کے لیے تیار ہیں اور امکان ہے کہ اگلے سال کنزیومرز کی تقریباً نصف تعداد آن لائن شاپنگ بڑھائے گی۔
عالمی ادارے نے مڈل ایسٹ نارتھ افریقا اور پاکستان ریجن سے متعلق اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ یہ علاقہ جس میں تاریخی طور پر نقد ادائیگیوں کا رواج رہا ہے ڈیجیٹل پیمنٹس انڈسٹری کے لیے شاندار افزائش کا موقع پیش کرتا ہے کیونکہ اب اس علاقے کے آن لائن خریدار کیش آن ڈلیوری ادائیگی کی بجائے ڈیجیٹل پیمنٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس رپورٹ میں ایک علاقائی سروے سے حاصل ہونے والی معلومات کو شامل کیا گیا، جس میں ستمبر2020 میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر،اردن، قطر، کویت، بحرین اور پاکستان سے 5000 کنزیومرز سے رائے لی گئی۔ ان8 ملکوں میں 47 فیصد کنزیومرز کا کہنا تھا کہ انھیں اگلے سال زیادہ آن لائن شاپنگ کی امید ہے۔