کراچی اسٹاک مارکیٹبیرونی سرمایہ کاروں کی فروخت161پوائنٹس گر گئے

شرح سودمیں اضافے،اتحادی سپورٹ فنڈکی ادائیگیاں موخرہونے کے خدشات اور نئی سرمایہ کاری سے گریزمندی کاباعث

360میں سے204 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی،سرمایہ کاروں کو29 ارب روپے کانقصان ۔ فوٹو: آن لائن / فائل

PARIS:
غیرملکیوں کی جانب سے نئے کیلنڈرسال اور کرسمس کی وجہ سے تازہ سرمایہ لگانے سے گریز، جنوری کے ابتدا میں نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھنے کی خبروں اور نیٹوسپلائی بندش کے سبب اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ادائیگیاں موخر ہونے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد ایک بارپھر مندی کے بادل چھائے رہے ۔

جس سے انڈیکس کی25500 کی حد گرگئی، 56.66 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 28 ارب99 کروڑ7 لاکھ56 ہزار 425 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر47 لاکھ66 ہزار642 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر57.33 پوائنٹس کی تیزی رونما ہونے سے انڈیکس کی25600 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے27 لاکھ43 ہزار295 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے7 لاکھ29 ہزار464 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے7 لاکھ47 ہزار 691 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ9 ہزار223 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے3 لاکھ36 ہزار968 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے مزکورہ تیزی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی کی جانب گامزن ہوئی ۔




جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 161.70 پوائنٹس کی مندی سے25417.63 اورکے ایس ای30 انڈیکس 119.87 پوائنٹس کی کمی سے 18984.68 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس 55.10 پوائنٹس کے اضافے سے 42788.23 ہو گیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 28.45فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ54 لاکھ87 ہزار140 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار360 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 130 کے بھاؤ میں اضافہ، 204 کے داموں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ 91.47 روپے بڑھ کر2795 روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاؤ 24.96 روپے بڑھ کر 524.21 روپے ہوگئے جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ 46 روپے کم ہوکر1650 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ 34 روپے کم ہوکر8000 روپے ہوگئے۔
Load Next Story