مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

سی ڈی ڈی نے مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کی تھی


ویب ڈیسک November 11, 2020
مولانا عادل خان کو 10 اکتوبر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا فوٹو: فائل

SEOUL: محکمہ داخلہ سندھ نے ممتازعالم دین مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے عالم دین مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔

10 اکتوبرکوموٹرسائیکل پرسوارملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ پلازہ کے قریب گاڑی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اوران کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں