8 ایس آر اوزو چھٹے شیڈول سے 245 ارب کی سیلزٹیکس چھوٹ

غیرضروری سیلزٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

آئندہ ہفتے حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے، ذرائع فوٹو : فائل

لاہور:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ صرف 8ایس آراوز اور سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول کے تحت سیلز ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ سے 245 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس چھوٹ و رعایت ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے چھوٹ کے حامل ایس آراوز کی نشاندہی کرکے اس سے ہونے والے نقصان کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔




دستاویز میں بتایا گیاکہ پلانٹ اور مشینری کو سیلز ٹیکس چھوٹ و رعایت دینے کے لیے جاری کردہ ایس آراو727(I)/2011 کے تحت 14ارب روپے، ٹیکسٹائل، لیدر،گارمنٹ سمیت 5 برآمدی شعبوں کیلیے جاری ایس آر او 1125(I)/2011 سے65 ارب، ایس آر او 549(I)/2008 کے تحت سیلز ٹیکس چھوٹ سے94 ارب، ایس آر او 811(I)/2009 سے 40کروڑ، ایس آر او 575(I)2006 سے31 ارب،ایس آر او 942(I)2009سے1 ارب، ایس آر او 551(I)2008سے26ارب، ایس آر او 863(I)/2007سے60 کروڑ، ایس آر او 69(I)/2006 سے 1ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول کے تحت سیلز ٹیکس چھوٹ ورعایتوں کے باعث12 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ایس آر اوز کے تحت غیرضروری چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے رپورٹ تیاری کے آخری مرحلے میں ہے جو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے کروزارت خزانہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story