بھارت میں لڑکی کا ارینج میرج کیخلاف انوکھا احتجاج

لڑکی ماں اس کی شادی خاندان کی مرضی کے مطابق کرنا چاہتی تھی، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک November 11, 2020
دراصل لڑکی کسی اور لڑکے سے شادی کرنا چاہتی فوٹوفائل

بھارت میں لڑکی نے ارینج میرج کے خلاف بل بورڈ پر چڑھ کر انوکھا احتجاج کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے علاقے پردیسی پورہ میں نہایت انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک لڑکی ارینج میرج کے خلاف احتجاجاً بل بورڈ پر چڑھ گئی۔ دراصل لڑکی کسی اور لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن لڑکی ماں اس کی شادی خاندان کی مرضی کے مطابق کرنا چاہتی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں لڑکی کو بل بورڈ کے اوپر چڑھ کر فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں پولیس بھی پہنچ گئی اور لڑکی کو بل بورڈ سے نیچے اتارنے کے لیے منانے لگی لیکن لڑکی نے نیچے اترنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس لڑکے سے رابطہ کیا جس سے لڑکی شادی کرنا چاہتی تھی۔ سب انسپیکٹر اشوک پاٹی دار کے مطابق لڑکے کے منانے پر لڑکی نیچے اتر آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں