کاروباری برادری کوای ڈی ایف میں اربوں کے گھپلے پرتشویش

برآمدات کوفروغ دینے کیلیے حاصل رقم سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنا بدعنوانی ہے


Numainda Express December 24, 2013
حکومتی عہدیدارملوث ہیں،انہیں کٹہرے میں لایا،فنڈنجی شعبے کے حوالے کیا جائے،راولپنڈی چیمبر۔فوٹو:فائل

KARACHI: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کی تاجر و صنعتکار برادری نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) میں اربوں روپے کے گھپلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری سے حاصل کی گئی۔

رقم جس کا مقصد برآمدات میں فروغ کے لیے اقدامات اٹھانا تھا کو اس طرح اڑانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں، کاروباری طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا اور پھر اس کو عوامی فلاح پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے بینک اکاؤنٹ بھرنا بدعنوانی کی بدترین مثال ہے، کرپشن خواہ گزشتہ ادوار میں ہو یا موجودہ دور میں اس کو سامنے لانا اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا حکومت کی ذمے داری ہے۔ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داؤد آرائیں نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس قسم کے فنڈز کو سیاسی مقاصد میں استعمال ہونے سے بچانے کے لیے اور حکومت کے اعلیٰ ایوانوں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں برآمدات کے فروغ میں کردار ادا کیا جا سکے۔

 photo 6_zpsc3abdd4d.jpg

انھوں نے کہاکہ اخباری رپورٹس کے مطابق گزشتہ حکومت کے اعلیٰ ترین عہدیداراس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیں اور ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں تاہم بحیثیت قوم ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ حکومت جس کا کام قومی وقار اور ملکی سیاسی، جغرافیائی، نظریاتی اور معاشی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے اگر وہ بھی بدعنوانی میں ملوث ہو تو پھر ملک کا انجام کیا ہو گا۔ ڈاکٹر شمائل نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر اور پوری ملکی کاروباری برادری نے گزشتہ روز ہونے والی چھٹی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں حکومتی سطح پر کرپشن کسی طور قبول نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے کاروباری برادری کا موقف ٹھوس انداز میں پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں