نمائش چورنگی اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند
پولیس نے کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کر دیں، شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا
SACHSENRING:
چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کی غرض سے پولیس نے سر شام ہی کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔
جبکہ نمائش چورنگی کے اطراف متعدد سڑکیں بھی عام ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر آج نکالے جانے والے مرکزی جلوس کی حفاظت فول پروف بنانے کی غرض سے پولیس نے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردیں، پولیس اہلکاروں نے ماڑی پور روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی اور کئی کنٹینرز قبضے میں لے کر نمائش چورنگی کے اطراف پہنچادیے، پولیس نے گرومندر سے نمائش چورنگی تک متصل شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا،کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ اور سڑکیں بند ہونے سے بھی شہریوں کو ٹریفک جام کی مشکلات کا سامنا ہے۔