پشاور کارخانو چیک پوسٹ کے قریب مشکوک گاڑی سے 100 کلو بارودی مواد برآمد

پولیس حکام کے مطابق اگر گاڑی میں دھامکہ ہوجاتا تو بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔


ویب ڈیسک September 07, 2012
پولیس حکام کے مطابق اگر گاڑی میں دھامکہ ہوجاتا تو بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔ فوٹو فائل

کارخانو چیک پوسٹ کے قریب کھڑی مشکوک گاڑی سے 100 کلو سے زائد بارودی مواد برآمد۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارخانو مارکیٹ چیک پوسٹ کے قریب کھڑی مشکوک گاڑی کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کےاہلکاروں نے گاڑی سے 100 کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق اگر گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی۔

ایک روزقبل بھی بڈھ بیر کے علاقے شیخان میں پولیس مقابلے میں ایک شدت پسند مارا گیا تھا اور اس کے قبضے سے 120 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا جو اس نے ہاتھ سے کھیچنے والی ریڑھی میں چھپا رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |