لاہور چڑیا گھر میں 15 سال بعد سفید ٹائیگر کے تین بچوں کی پیدائش

طویل عرصے بعد تین بچوں کوجنم دینی والی سفید ٹائیگریس نے اپنے بچوں کوقبول نہیں کیا ہے


آصف محمود November 12, 2020
طویل عرصے بعد تین بچوں کوجنم دینی والی سفید ٹائیگریس نے اپنے بچوں کوقبول نہیں کیا ہے(فوٹو، اسٹاف)

لاہورچڑیا گھرمیں 15 سال بعد سفید ٹائیگر کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے.

طویل عرصے بعد تین بچوں کوجنم دینی والی سفید ٹائیگریس نے اپنے بچوں کوقبول نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اسے مصنوعی طریقے سے خوراک دی جارہی ہے۔

چڑیاگھرانتظامیہ کے مطابق سفیدٹائیگر کے تینوں بچے صحت مند ہیں۔ نئے مہمانوں کی آمد سے ٹائیگرزکی تعداد 10 ہوگئی ہے ان میں پانچ سفید ٹائیگر نراورمادہ ہیں،3 نوزائیدہ بچے جبکہ دو براؤن ٹائیگرہیں۔

لاہور چڑیا گھرکی ڈپٹی ڈائریکٹرکرن سلیم نے بتایا کہ سفید ٹائیگرالگ سے کوئی نسل نہیں ہے بلکہ براؤن ٹائیگراورٹائیگریس کے جین میں تبدیلی کی وجہ سے بچے سفید پیداہوتے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں