جمعیت کی جدوجہد طلبہ کیلیے قابل تقلید ہے شیخ شوکت

تحریک نظام مصطفی، ختم نبوت ﷺ، پاک بھارت جنگوںمیں تاریخ ساز کردار ادا کیا


Press Release December 24, 2013
پاک بھارت جنگیں اور طلبہ کی امداد میں جمعیت نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے،امیر جماعت اسلامی حیدرآباد

امیر جماعت اسلامی حیدرآباد شیخ شوکت علی، نائب امیر جماعت اسلامی رضوان احمدگدی اور جنرل سیکریٹری حافظ طاہر مجید راجپوت نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی ملک کے لیے نظریاتی اور دفاعی جدوجہد تمام طلبہ تنظیموں کے لیے قابل تقلید ہے۔

تحریک نظام مصطفی، ختم نبوت ﷺ، پاک بھارت جنگیں اور طلبہ کی امداد میں جمعیت نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت کے 67 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔جمعیت کے سابقین نے نیک نامی کمائی ہے، اس نے1965اور 1971کی پاک بھارت جنگوں میں میدان جنگ میں داد شجاعت دی ہے۔



مشرقی پاکستان کے لیے اپنے 10ہزار شہداء کی قربانیاں دی ہیں جن کو دنیا البدر اور الشمس کے نام سے جانتی ہے۔ بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملّا شہید وہاں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ رہ چکے ہیں جبکہ تحریک نظام ِمصطفی ﷺ میں یہی طلبہ آگے آگے تھے۔ فتنہ قادیانیت کیخلاف اور ختم نبوتﷺ کے لیے سب سے پہلے جمعیت ہی نے تحریک چلائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں