متحدہ قومی موومنٹ حق و سچ کی تحریک ہے نوید شمسی
ہمارے کارکن ہر آزمائش میں پورے اترے،متحدہ کسی جبرکے سامنے جھکنے والی نہیں
لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس تقسیم سندھ کی سازش ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم حق و سچ کی تحریک ہے اور ہر آزمائش میں ہمارے کارکنان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ متحدہ کسی جبرکے سامنے جھکنے والی نہیں۔ سندھ حکومت کا جاری کردہ بلدیاتی آرڈیننس کالا قانون ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کا آرٹیکل140 مکمل نافذ کیا جائے اور اس میں کسی مصلحت سے کا م نہ لیا جائے۔ شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملک پر قابض حکمران طبقے نے ہمیشہ عوام کو بنیادی حق سے محروم رکھا، ایم کیو ایم نے مظلوم عوام کو ایوانوں میں بھیجا جنہوں نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے۔
ایم کیو ایم کی طرز سیاست سے خائف قوت نے سندھ پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لیے کالا قانون نافذ کیا جو حق پرست عوام نے مسترد کردیاہے۔ رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے سچی لگن ومحنت سے پاکستانی عوام کے دلوں میں جو مقام پیداکیا اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ سندھ کے عوام چاہے وہ سندھی ہوں یا اردو بولنے والے سندھی، وہ سندھ دشمنی کی اس سازش کو سمجھ چکے ہیں۔