لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اظفر سلطان سید میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ترجمان لاہور ہائی کورٹ


ویب ڈیسک November 12, 2020
ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے فوٹو: فائل

 

ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت کو بند کردیا گیا تھا۔ اظفر سلطان کی عدالت میں تعینات تمام عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے تھے۔

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور ایک مرتبہ پھر ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں