خواجہ آصف کی اہلیہ سمیت با اثرسیاسی شخصیات کی 13 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل
پنجاب بھرمیں اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا
سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی اہلیہ سمیت با اثرسیاسی شخصیات کی 13 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کردی گئیں۔
با اثرسیاسی شخصیات کی 13 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل خواجہ آصف کی اہلیہ، سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی، چوہدری ارشد وڑائچ اورمنشا بٹ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دھندے میں پیش پیش فرنٹ مین رکھ کرسادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پکڑگیا۔ ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے غیر قانونی رہائشی کالونیاں سیل کرکے مذید کاروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دئیے۔ نقشہ جات اورکنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئرسیالکوٹ چوہدری توحید اورخواجہ محمد آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹراورقبرستان کے لئے مختص زمین کوپلاٹس بنا کربیچ دیا گیا۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو137 کنال پررجسٹرکروا کے بعد میں غیرقانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کرلیا گیا۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی عثمان ٹاؤن، حسین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سٹی، ایان گارڈن، بشیرٹاؤن اورچاند باغ رانا لیاقت علی فرنٹ مین کے زریعے چلارہے ہیں مزکورہ رہائشی سوسائٹیوں کوغیررجسٹرڈ اورغیرقانونی ہونے کی وجہ سے سربہمرکیا گیا۔ ناصرٹاؤن، عبداللہ گارڈن اورایس کے گارڈن کو بھی غیرتصدیق شدہ اورغیررجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا۔
پنجاب بھرمیں اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرغیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیا ہے۔ اس متعلق اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں بدعنوان اورکرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی۔