ملک میں اب آٹا چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے وزیراعظم

چینی کی کارٹلائزیشن اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک November 12, 2020
چینی کی کارٹلائزیشن اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، عمران خان

BEIJING: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ لانچنگ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھا ملے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں گے اپنا پیسا پاکستان لائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں خوراک کی رسد متاثر ہوئی، غلط وقت پر بارش سے فصل کو نقصان ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی 2 فصلیں تباہ ہوئیں جس کے نتیجے میں ملک میں تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی پر بدقسمتی سے ملک میں کارٹلائزیشن ہے، شوگر ملز مل کر قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہیں، اس کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آگے ایسا نہیں ہوگا، گندم اور چینی دونوں میں یہ مسائل نہیں آنے دیں گے، ان دونوں مسائل کے سوا پاکستان کے تمام اشاریے مثبت ہیں، مشکل وقت سے نکل کر ملک صحیح راستے پر چل رہا ہے، تاہم خرچوں کو کم کرنے سے مشکلات آتی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے، اگر پچھلے قرضوں پر سود نہ دینا پڑے تو ہم اس وقت اپنی آمدنی کو اخراجات سے اوپر لے آئے ہیں اور کسی قرضے کی ضرورت منہ پڑے، ہم نے پچھلے 4 ماہ میں ملکی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا، 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کوارٹر میں سرپلس ہوگیا ہے اور روپے کی قدر بھی بہتر ہورہی ہے۔ عمران خان نے اس موقع پر کئی ملکوں میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |