سونے کی قیمت اور ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہونے سے مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتوں میں تبدیلی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں تنزلی کاشکار ہے(فوٹو، فائل)

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔

جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا، جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 15پیسے کی کمی سے 158روپے 33پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ڈالر کی قدر 5پیسے کی کمی سے 158روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


سونے کی قیمت میں کمی

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر گھٹ کر1872ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور172روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر111800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95850روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1011روپے 65پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story